اپنی زندگی داؤ پر لگا کر دوسروں کی زندگیاں بچانے والا پاکستانی کوہ پیما ریسکیو آپریشن میں جاں بحق

پراڈ پیک کی مہم جوئی کے دوران سر پر پتھر لگنے سے زخمی ہونے والے پاکستانی کوہ پیما مراد سد پارہ زخموں کو سہ نہ پائے اور دم توڑ گئے۔
براڈ پیک ریسکیو ٹیم نے مراد سدپارہ کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی، مراد سدپارہ کی لاش جاپانی کیمپ پہنچادی گئی ہے۔
مراد سدپارہ نے گزشتہ ہفتے کے ٹو کی بلندی سے کوہ پیما کی لاش کو اتارا تھا- وہ کے ٹو کی صفائی مہم کی قیادت کر رہے تھے-
ان کے ساتھی بتاتے ہیں کہ ان کی بہت سی خوبیوں میں سے ایک ’آن سپاٹ‘ شاعری تھی جب وہ مختلف گانوں کے بول تبدیل کرتے اور ان میں پہاڑوں اور چوٹیوں سے متعلق اشعار نہایت مہارت سے شامل کر لیتے۔