427

ایران میں خوف کا ماحول، خطرناک کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 12 تک جا پہنچی

تہران : ایران میں کروناوائرس سے اموات کی تعداد 12 تک جاپہنچی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 61 ہوگئی ہے ، ترجمان وزارت صحت نےخدشہ ظاہرکیا ہے کہ قم میں کام کرنےوالے چینی مزدوروں کی وجہ سے وائرس پھیل سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابقایران کے نائب وزیر صحت نے کروناوائرس سے 12 افراد کی ہلاکت اور 61 کے متاثر ہونے کی تصدیق کردی ہے، قُم میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کے بعد سے پورے ایران میں خوف کا ماحول ہے۔

چودہ ایرانی شہروں میں تعلیمی ادارے اور سنیما، سب ویز، کیفے اور فوارے تک بند کر دیئے گئے ہیں جبکہ قم میں تمام ترمذہبی اجتماعات پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی صدر ٹرمپ نے بھارت پہنچتے ہی مودی کوآئینہ دکھا دیا، پاکستان کی تعریف

ایران نے بھی اپنے تمام سرحدی علاقوں اور متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے اور محکمہ صحت کے ڈاکٹرزاور عملہ کو الرٹ کردیا ہے۔

ترجمان وزارت صحت نے خدشہ ظاہرکیا ہے کہ قم میں کام کرنےوالے چینی مزدوروں کی وجہ سے وائرس پھیل سکتا ہے جبکہ ایرانی وزارت صحت کا کہنا ہے کرونا وائرس ملک میں پھیل رہا ہے، شہری بہت زیادہ لوگ احتیاط کریں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایران میں بڑھتی مریضوں کی تعداد پڑوسی ملکوں کومتاثرکرسکتی ہے، ایران سے متحدہ عرب امارات واپس جانے والے جوڑے میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی جبکہ قم سے لبنان پہنچنے والی پینتالیس سالہ خاتون کرونا وائرس سے متاثرہیں۔

سعودی عرب نےاپنےشہریوں اورملک میں مقیم غیرملکیوں کے ایران کا سفر کرنے پر پابندی لگا دی جبکہ عراق اورترکی نےایران کے ساتھ سرحدیں بند کردیں۔

خیال رہے دنیا بھرمیں کرونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہے ، کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 2462 تک پہنچ گئی ہے جبکہ اٹہترافراد سے زائد افراد متاثر ہیں۔

اٹلی میں تین افراد کرونا وائرس کے ہاتھوں جان سے گئے جبکہ تائیوان میں اٹھائیس افراد ہلاک ہوچکے ہیں ، کینیڈا میں بھی کرونا وائرس کے ایک اور کیس کی تصدیق ہوگئی، جس کے بعد وائرس سے متاثرافراد کی تعداد نو ہوگئی۔برطانیہ میں بھی نوافراد کرونا وائرس سے متاثر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں