486

ایس ایچ او تھانہ صدر کھاریاں نے 2شراب سپلائر رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے 50بوتل شراب برآمد کرلی

گجرات پولیس کامنشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاریایس ایچ او تھانہ صدر کھاریاں نے 2شراب سپلائر رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے 50بوتل شراب برآمد کرلی

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات توصیف حیدر کی زیر قیادت پولیس کی ضلع بھرمیں
منشیات فروشوں کے خلاف بھر پورکارروائیاں جاری ہیں۔
اس سلسلہ میں ڈی ایس پی کھاریاں سرکل اسد اسحاق کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر کھاریاں SIمجاہد عباس نے پولیس ٹیم کے ہمراہ آپریشن کرکے دوبدنام زمانہ شراب سپلائر1۔محمد طیب ولد پرویز اختر قوم راجپوت سکنہ کوٹلہ عرب علی خاں 2۔ عامر فاروق ولد عابد حسین قوم چوہان سکنہ پنجوڑیاں حال محلہ ستار پور کھاریاں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔
ملزمان کے قبضہ سے دوران کاروائی مجموعی طور پر 50بوتل شراب برآمد ہوئی۔ملزمان
کے خلاف امتناح منشیات ایکٹ کے تحت تھانہ صدر کھاریاں میں الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں