424

ایف اے ٹی ایف اجلاس، بھارت کی پاکستان کو بلیک لسٹ میں دھکیلنے کی کوششیں پھر ناکام

پیرس: بھارت کی پاکستان کو بلیک لسٹ میں دھکیلنے کی کوششیں پھر ناکام ہوگئیں، ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو جون 2020 تک گرے لسٹ میں برقرار رکھا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فنانشنل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے پیرس میں اجلاس کا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے، اجلاس میں پاکستان کی مختلف شعبوں میں پیشرفت کو سراہا گیا۔

اعلامیے کے مطابق پاکستان کے ایکشن پلان پر عملدرآمد میں 9 اضافی امور کا احاطہ کیا گیا، ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو چند امور میں مزید کام کی ضرورت پر زور دیا۔

ایف اے ٹی ایف کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ایکشن پلان پر عملدرآمد یقینی بنارہا ہے، پاکستان سے متعلق اب فیصؒہ جون میں اجلاس میں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت میں مذہب کے نام پر استحصال میں اضافہ، امریکی کمیشن نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

ایف اے ٹی ایف اجلاس 16 سے 21 فروری تک جاری رہا، وزیر اقتصادی امور حماد اظہر کی سربراہی میں پاکستانی وفد نے اجلاس میں شرکت کی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل چینی وزارت خارجہ نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردوں کی مالی معاونت کے خلاف نمایاں اقدامات کیے ہیں جنہیں ایف اے ٹی ایف کے زیادہ تر ممبران نے سراہا تھا۔

خیال رہے کہ ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو جون 2018 میں گرے لسٹ میں شامل کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں