329

ایمن خان ماہرہ کے سر سے تاج چھین کر انسٹاگرام کی نئی کوئین بن گئیں

کراچی: اداکارہ و ماڈل ایمن خان نے انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے کا ریکارڈ بناتے ہوئے ماہرہ خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

تصاویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کا شمار سوشل میڈیا کی مقبول ترین ایپس میں ہوتا ہے۔ پاکستان میں اب تک ماہرہ خان انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے کی فہرست میں ٹاپ پر تھیں اور انسٹاگرام کوئین کہلاتی تھیں تاہم ایمن خان نے ماہرہ خان سے یہ اعزاز چھینتے ہوئے انسٹاگرام کوئین کا تاج اپنے سر پر سجالیا۔

ایمن خان کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 5.9 ملین یعنی 59 لاکھ ہوگئی ہے جس کے بعد ایمن خان پاکستان کی سب سے زیادہ انسٹاگرام فالوورز رکھنے والی شخصیت بن گئی ہیں۔ انہوں نے ماہرہ خان کو بھی پیچھے چھوڑدیا ہے جو اب تک 58 لاکھ فالوورز کے ساتھ ٹاپ پر تھیں تاہم اب وہ دوسرے نمبر پر آگئی ہیں۔

ایمن خان نے انسٹاگرام پر 5.9 ملین فالوورز ہونے پر اپنی بیٹی امل خان کے ساتھ تصویر شیئرکی اور اپنے تمام انسٹا فینز کا شکریہ ادا کیا۔

ایمن خان اور ماہرہ خان کے بعد تیسرے نمبر پر اداکارہ سجل علی اور عائزہ خان کے فالوورز کی تعداد سب سے زیادہ ہے دونوں کے انسٹاگرام پر 5.4 ملین یعنی 54 لاکھ فالوورز ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں