426

ایمپلائز ویلفیئر سوسائٹی ڈسٹرکٹ جوڈیشری گجرات کی جانب سے ریٹائر ہونے والے

لالہ موسیٰ (نمائندہ العدنان نیوز) ایمپلائز ویلفیئر سوسائٹی ڈسٹرکٹ جوڈیشری گجرات کی جانب سے ریٹائر ہونے والے

معزز ممبران مرزا نذیر بیگ سٹینوگرافر، سید غلام مصطفی گیلانی ریڈر، غضنفر علی چوکیدار کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا دیوان خان میرج ہال گجرات میں اہتمام کیا گیا

جس میں حاجی ندیم اقبال انصاری اسٹاف آفیسر سیشن کورٹس ڈسٹرکٹ گجرات بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے ،

ریٹائر ہونے والے معزز ممبران کی آمد پر ان کا شایان شان استقبال کیا گیا، پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور تحائف سے نوازا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں:

محمد حنیف بٹ اور نعیم بٹ کی محمد منشاءبٹ کو چیئرمین لالہ موسیٰ پریس کلب لالہ موسیٰ منتخب ہونے پر مبارکباد

تقریب میں ایگزیکٹو ممبران ویلفیئر سوسائٹی محمد طاہر انصاری، قاسم عباس وڑائچ، مہر ذوالفقار علی، عدنان اعظم، یاسر حبیب قریشی، محمدعرفان رانجھا، زمان علی رانجھا، تصور نذیر، وقاص خادم اور ذکریا مرزا کواعلی کارکردگی پر خصوصی شیلڈز پیش کی گئیں۔

تقریب میں طاہر مقصود بٹ، زاہد اقبال ، یوسف جمال ، سید دلشادعظمت ، سید کبیر حسین شاہ ، راجہ نثار احمد، ظہیر احمد ، ظفر اسلام، سید طارق حسن جعفری اور علی رضا سماں سمیت دیگر ممبران سوسائٹی نے کثیرتعدادمیں شرکت کی ۔

مہمان خصوصی حاجی ندیم اقبال انصاری اسٹاف آفیسر سیشن کورٹس ڈسٹرکٹ گجرات کو گیسٹ آف آنرکی شیلڈ دی گئی اور شکریہ ادا کیا گیا۔

تقریب کے اختتام پر ممبران کے فوت شدگان کے لیے دعائے مغفرت کی گئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں