لالہ موسیٰ (نمائندہ العدنان نیوز) ایم پی اے چوہدری لیاقت علی بھدر کا ماڈل ہائی سکول لالہ موسیٰ میں پبلک ہیلتھ کے فنڈ ز سے زیر تعمیر واٹر ٹینکی کا دورہ،
تفصیلات کے مطابق ایم ایم پی اے چوہدری لیاقت علی بھدر نے گذشتہ روز ماڈل ہائی سکول لالہ موسیٰ میں پبلک ہیلتھ کے فنڈ ز سے زیر تعمیر واٹر ٹینکی کا دورہ کیا
اور زیر تعمیر کام کا جائزہ لیا، اس موقع پر چوہدری لیاقت علی بھدر نے کہا کہ ماڈل ہائی سکول لالہ موسیٰ میں زیر تعمیر ٹینکی جوکہ 1لاکھ گیلن پانی سٹور کرنے کی قابلیت رکھتی ہے
یہ بھی پڑھیں:
ایس ایچ او تھانہ گلیانہ منشا ءگھمن کا منشیات فروش کے خلاف کریک ڈاوٗن۔
جس سے چراغ پورہ محلہ، فیصل پورہ محلہ، ماڈل ہائی سکول محلہ مستفید ہوں گے۔ سید قنوذوالقادربخاری کی کاوشوں سے ایم این اے سید فیض الحسن شاہ اور ایم پی اے چوہدری لیاقت علی بھدرکی وساطت ماڈل ہائی سکول لالہ موسیٰ میں زیر تعمیر ٹینکی اورواٹر سپلائی لائن منظور کروانے پرعوامی سماجی حلقوں کا خراج تحسین،
اس موقع پر کوارڈینیٹر بلدیہ حاجی شبیر احمد بھٹی، سید قنوذوالقادر بخاری، محمد حنیف بٹ، یاسین بٹ، کیپٹن خالد بشیر، وسیم شاہ، راشد بھدر بھی ہمراہ تھے۔