پولیس ڈیپارٹمنٹ کے قائمقام پولیس کمشنر ایڈورڈ کوبان کو نیا پولیس کمشنر تعینات کردیا گیا ہے۔ ایڈ ورڈ کوبان نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے پہلے لاطینو پولیس کمشنر ہوں گے
نیویارک (ڈیلی میڈیا ) مئیر نیویارک ایرک ایڈمز کی جانب سے نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں نئی تاریخ رقم کر دی گئی ہے ۔ مئیر کی جانب سے نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے قائمقام پولیس کمشنر ایڈورڈ کوبان کو نیا پولیس کمشنر تعینات کردیا گیا ہے۔ ایڈ ورڈ کوبان نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے پہلے لاطینو پولیس کمشنر ہوں گے ۔
واضح رہے کہ نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کی تاریخ میں تعینات ہونیوالی پہلی خاتون پولیس کمشنر کیشنٹ سویل نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد پولیس کمشنر کا عہدہ خالی تھا۔ اب اس عہدے پر مئیر ایرک ایڈمز کی جانب سے ایڈ ورڈ کوبان کو پولیس کمشنر تعینات کر دیا گیا ہے ۔