308

بالی ووڈفنکاروں کی جانب سے امت مسلمہ کو رمضان کی مبارکباد

ممبئی: ماہ رمضان کے آغاز کے ساتھ ہی جہاں دنیا بھر کے مسلمانوں نے ایک دوسرے کو اس بابرکت مہینے کی مبارکباد دی وہیں بالی ووڈ فنکاروں نے بھی امت مسلمہ کو سوشل میڈیا پر آمد رمضان کی مبارکباد دینے کے ساتھ اپنی حفاظت کرنے ، ایک دوسرے کے ساتھ ہمدردی اور تعاون کرنے کے پیغامات دئیے۔

بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن ہر سال امت مسلمہ اور اپنے مسلم مداحوں کو رمضان مبارک کا پیغام دیتے ہیں۔ گزشتہ روز بھی انہوں نے ٹوئٹر پر تمام مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد دینے کے ساتھ امن اور محبت کی دعا کی اور تمام لوگوں کو اپنی حفاظت کرنے کی ہدایت کی۔

اداکارہ سونم کپور نے انسٹاگرام پر لکھا میرے تمام بھائیوں اور بہنوں کو رمضان کریم کی مبارک۔

بالی ووڈ اداکارہ زرین خان نے ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر اپنے ویڈیو پیغام میں کہا آپ سب کو میری طرف سے چاند مبارک اور رمضان کا یہ پاک مہینہ بہت بہت مبارک۔

بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی نے مسجد اور چاند کی ایک خوبصورت تصویر شیئرکی اور رمضان کی مبارکباد کے ساتھ تمام لوگوں کے لیے دعا کی کہ اس رمضان خدا آپ سب کو صحت اور خوشیاں دے۔

بالی ووڈ اداکارہ ہماقریشی نے دنیا بھر میں پھیلی کورونا وبا کے پیش نظر تمام لوگوں کو ہدایت کی کہ اس بابرکت مہینے میں ایک دوسرے کے ساتھ ہمدردی اور تعاون کریں اور ایک دوسرے کی مدد کریں۔ اس کے علاوہ انہوں نے کورونا کے خلاف لڑرہے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس اسٹاف کے لیے بھی خصوصی دعا کی اور لوگوں کو گھروں میں رہنے اور اپنی حفاظت کرنے کی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں