489

بحری جہاز کے عملے کو بندر گاہ پر اترنے سے روک دیا، علی زیدی

کراچی: وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے پیش نظر پاکستان میں لنگر انداز ہونے والے بحری جہاز کے عملے کو اترنے سے روک دیاہے۔

کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علی زیدی کا کہنا تھا کہ لنگرانداز ہونے والے جہاز سے جو بھی اسٹاف اترے گا اس کی اسکیننگ  کی جائے گی جس کے لیے بندر گاہ پر اسکینرز لگا دیے گئے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہم نے  اپنی بندرگاہیں کرونا وائرس سے محفوظ کر لیں، کراچی پورٹ پر گوادر کے مقابلے میں زیادہ بحری جہاز آتے ہیں کیونکہ وہاں ابھی آمد و رفت کم ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ کراچی پورٹ پر گزشتہ حکومت نے ایل این جی کے2ٹرمینل لگائےتھے جہاں پر روزانہ 2 جہاز آتے ہیں، ایک جہاز ڈھائی لاکھ اور دوسرا 2 لاکھ 70 ہزار ڈالر چارج کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی بڑی تباہی سے بچ گیا، مکان سے بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد

علی زیدی کا کہنا تھا کہ سیاسی اختلاف جمہوریت کا حسن ہے، صوبائی حکومت کا ایک وزیر ٹی وی پر آئی جی کے خلاف باتیں کرتا ہے ، وزیر اعلیٰ سندھ کہتے ہیں میں آئی جی کو دیکھ لوں گا، اگر آئی جی نے کرپشن کی تو سندھ حکومت الزامات ثابت کرے۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ اتحادی ہمیں  بلیک میل کرنا نہیں چاہتے بلکہ وہ مذاکرات چاہتے ہیں،کراچی کی ترقی سے پاکستان کی ترقی جڑی ہے، ایم کیو ایم ناراض ہوتی تو حکومت بھی چھوڑ دیتی،ہمارے اُن سے مذاکرات جاری ہیں اور جلد ہی اہم پیشرفت دیکھنے کو ملے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں