509

بدامنی اور انتشار پھیلانے والے نام نہاد سٹوڈنٹ گروپوں کے خلاف گجرات پولیس کا بڑا ایکشن

بدامنی اور انتشار پھیلانے والے نام نہاد سٹوڈنٹ گروپوں کے خلاف گجرات پولیس کا بڑا ایکشن

ضلع کے مختلف علاقوں میں شرپسند انہ کارروائیوں میں ملوث گروپوں کے دونام نہاد لیڈرزسمیت 6ملزمان گرفتار کرلئے

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات توصیف حیدر کی ہدائیت پر پولیس نے شاہراؤں اور تعلیمی اداروں میں بد امنی پھیلانے والے شرپسند گرپوں کے خلاف بڑا آپریشن شروع کر دیا ہے۔

گزشتہ کچھ عرصہ میں ضلع کے مختلف علاقوں میں نام نہاد گرپوں کی شرپسندانہ کارروائیوں کی اطلاعات موصول ہورہی تھیں۔

جنہوں نے مخالف گروپوں کے لڑکوں کو برہنہ کرکے تشدد کرنے سمیت شاہراؤں کو بلاک کرنے،ہوائی فائرنگ،تشدد جیسی کئی وارداتیں کرکے ویڈیوز بنا کرسوشل میڈیا پر وائرل کررکھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ایس ایچ او تھانہ صدر کھاریاں نے 2شراب سپلائر رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے 50بوتل شراب برآمد کرلی

ایسے گروپوں نے تعلیمی اداروں کا ماحول بھی خراب کررکھا ہے اور ان میں بہت سے ایسے لڑکے بھی شامل ہیں جو سٹوڈنٹ نہیں ہیں بلکہ کریمنل ریکارڈ یافتہ ہیں۔

ڈی پی او گجرات نے تمام افسران کو بد امنی اور انتشار پھیلانے والے شرپسند گروپوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی ہدائیت دے رکھی ہیں۔

گجرات پولیس نے تھانہ کنجاہ کے علاقہ میں مخا لف گروپ کے لڑکوں کو برہنہ کرکے تشدد کرنے والے گروپ کے چار ملزمان گرفتار کرلئے ہیں،جن میں فرخ شہزاد ولد محمد اشرف سکنہ جھیورانوالی،ابرار حسین ولد محمد الیاس ساکن کاہنہ،فلک شیر ولد مقصود احمد ساکن کنجاہ اور شان علی ولد افتخار ساکن جبوکی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ضلع کے مختلف علاقوں میں غنڈہ گردی کرنے والے گروپوں کے دو سرکردہ نام نہاد گروپ لیڈرزبھی گرفتار کرلئے ہیں۔جن میں سلیم عرف ببو ولد مشتاق حسین سکنہ بنیاں اورعاشر بٹ ولد ناصر بٹ سکنہ کنگ چنن منگووال شامل ہیں۔

ضلع میں متحرک تمام شرپسند طالب علم گروپوں کے خلاف بلا تفریق آپریشن جاری ہے، شرپسندانہ کارروائیوں میں ملوث تمام گروپوں کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر نے اس موقع پر تمام والدین پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں تاکہ وہ کسی شرپسند گروپ کا حصہ نہ بنیں اور اپنی توجہ تعلیم حاصل کرنے پر مرکوزرکھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ضلع میں انتشار اور بد امنی پھیلانے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے،شہری ایسے عناصر کی سرگرمیوں کی اطلاع فوری طور پر پولیس ریسکیونمبر 15پر دیں،

ایسے عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں کے ساتھ نمٹا جائے گا اور انہیں قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں