540

برطرف ملازم کی دہشت انگیز کارروائی، منیلا کے مال میں لوگوں کو یرغمال بنا لیا

منیلا: فلپائن کے دارلحکومت منیلا کے ایک مال میں سیکورٹی گارڈ نے دھاوا بول کر دہشت پھیلا دی، برطرف ملازم نے 30 افراد کو مال کے اندر یرغمال بنا لیا۔

تفصیلات کے مطابق منیلا کے ایک مال سے ملازمت سے نکالے جانے والے سیکورٹی گارڈ نے غصے میں مال پر دھاوا بول دیا، سیکورٹی گارڈ نے تیس افراد کو یرغمال بنا لیا ہے جب کہ فائرنگ سے ایک سیکورٹی گارڈ زخمی ہو گیا جسے اسپتال منتقل کیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس کی بھاری نفری نے مال کے اندر اور باہر مال کو گھیرے میں لے لیا ہے، پولیس نے مال میں موجود خریداری کے لیے آنے والے لوگوں کو بہ حفاظت نکال لیا تاہم مسلح ملازم تاحال ایک انتظامی آفس کے اندر درجنوں لوگوں کو یرغمال بنایا ہوا ہے، اس کا دعویٰ ہے کہ اس کے پاس گرینیڈ بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:افغانستان سے اتحادی فوج کا انخلاء رک سکتا ہے، امریکی سیکریٹری دفاع

مقامی میئر نے میڈیا کو بتایا کہ وہ مسلح شخص سے بات چیت کر رہے ہیں، سیکورٹی گارڈ اس بات پر غصے میں ہے کہ اسے مال کے اندر ملازمت سے نکالا گیا ہے۔ اس نے اپنے سابق ملازم ساتھیوں کے ساتھ کانفرنس کال کرنے اور اپنے کام سے متعلق ایک مطالبہ بھی کیا ہے۔

میئر کے مطابق لوگوں کو یرغمال بنانے والے سابق سیکورٹی گارڈ نے کھانا اور پانی بھی مانگا جس کے بعد وہ کچھ نرم پڑ گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں