319

بلوچستان حکومت نے لاک ڈاؤن میں 15 روز کی توسیع کردی

کوئٹہ: صوبائی محکمہ داخلہ نے پورے صوبے میں 19 مئی تک لاک ڈاؤن میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی زیرصدارت اجلاس ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے میں کئے گئے لاک ڈاؤن میں 15 دن کی توسیع کی جائے گی، صوبائی محکمہ داخلہ نے لاک ڈاؤن میں 19 مئی تک توسیع کرکے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

اجلاس میں کورناوائرس کے مقامی سطح پر پھیلاوٴ میں اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کورونا ٹیسٹنگ میں اضافہ کیا جائے گا جس کے بعد 24 گھنٹوں میں 600 ٹیسٹ کئے جا سکیں گے۔ جب کہ محکمہ صحت کو ہدایات جاری کی گئیں کہ وہ وی ٹی ایم کٹس کی فور ی خریداری کریں اور خضدار اور لورا لائی میں پی سی آر مشین فراہم کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں