راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہےمقبوضہ کشمیر کے عوام بھارتی ظلم اورجبرکا سامنا کر رہے ہیں،بھارت کا ظلم کشمیریوں کو حق خودارادیت کے حصول سے نہیں روک سکتا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل بابرافتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا آرمی چیف کی زیرصدارت جی ایچ کیومیں کورکمانڈرزکانفرنس ہوئی، کانفرنس میں خطے اور قومی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ملکی سیکیورٹی اوربارڈرکی صورتحال پر غورکیاگیا۔
https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1225407825024778241?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1225407825024778241&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.arynews.tv%2Fgeneral-qamar-bajwa-chairs-corps-commanders-conference%2F
کورکمانڈرزکانفرنس میں مستقل امن کیلئے آپریشن ردالفسادکے مثبت نتائج پر تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس کے شرکا نے بھارتی قیادت کے اشتعال انگیز بیانات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ غیر ذمہ دارانہ بیانات کے خطے پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔
کورکمانڈرز نے عزم کا اعادہ کیا کہ پاک فوج کسی بھی جارحیت کا بھرپورجواب دینے کیلئے تیار ہے۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمرباجوہ نے کہا بھارتی ظلم وجبر کشمیریوں کے حق خودارادیت کونہیں دباسکتا، کشمیریوں کی جدوجہد کامیاب ہوگی، قابض بھارتی فوج کشمیریوں کو حق خود ارادیت سے نہیں روک سکتی اور کشمیری یواین قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت لے کر رہیں گے۔