بھارتی میڈیا کے مطابق رواں ہفتے حیدر آباد میں دلجیت دوسانجھ کے کانسرٹ کا اہتمام کیا گیا ہے جس کی انتظامیہ کو ریاستی حکومت کی جانب سے نوٹس بھیجا گیا ہے۔
انتظامیہ کو جاری نوٹس میں سختی سے یہ ہدایت کی گئی ہے کہ گلوکار کی جانب سے کانسرٹ میں شراب، منشیات اور تشدد کو فروغ دینے والے گانے نہیں گائے جائیں گے۔
اس کے علاوہ نوٹس میں اسٹیج پر بچوں کو بلانے سے منع کیا گیا ہے جب کہ حکومت نے بچوں کی حفاظت کے لیے اونچی آوازوں اور فلیش لائٹس کو کنٹرول کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ 26 اور 27 اکتوبر کو نئی دہلی کے جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں دلجیت کا کانسرٹ ہوا تھا جس میں انہوں نے ‘کیس’، ‘پنچتارا’ اور ‘پٹیالہ پیگ’ جیسے گانے پیش کیے تھے۔
چندی گڑھ کے رہائشیوں نے الزام عائد کیا کہ گلوکار نے کانسرٹ میں شراب، منشیات اور تشدد کو فروغ دیا ہے۔
35