349

بھارتی گلوکار ہنی سنگھ چائلڈ اسٹال احمد شاہ کے بڑے مداح نکلے

کراچی: بھارتی ریپ سنگر یو یو ہنی سنگھ نے خود کو چائلڈ اسٹار احمد شاہ کا بڑا مداح قرار دے دیا۔

احمد شاہ نے انسٹا گرام پر اپنے مداحوں کے لیے ایک ویڈیو جاری کی جس میں انہوں نے اپنے مداحوں سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ میں آج شش و پنج کا شکار ہوں، کبھی کوئی مجھے کہتا ہے کہ میں ڈاکٹر ہوں، کبھی لوگ مجھے سپر اسٹار کہتے ہیں، کوئی مجھے رس گلا تو کچھ لوگ مجھے گول گپا بھی کہتے ہیں اس لیے آپ ہی بتائیں میں کون ہوں؟

احمد شاہ کی جانب سے پوچھے جانے والے سوال پر مداحوں نے بھی دل کھول کر اظہار کیا اور جواب میں محبت بھرے پیغامات دیئے اور ننھے احمد شاہ کے سوال پر بھارتی گلوکار بھی خاموش نہ رہے۔ ریپ سنگر یو یو ہنی سنگھ نے بھی چائلڈ اسٹار کی ویڈیو پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ میری جان ہو اور میں آپ کا سب سے بڑا مداح ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں