514

بھارت میں مسلم کش فسادات کے خلاف امریکا میں احتجاج

واشنگٹن : امریکی شہری ہیوسٹن میں بھارتی قونصل خانے کے سامنے پاکستانی و بھارتی مسلمانوں نے نئی دہلی میں مسلمانوں کی نسل کشی کے خلاف شدید احتجاج کیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی راجدھانی میں نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے، دکانیں اور تعلیمی ادارے بند ہیں، مسلم کش فسادات میں ہلاکتوں کی تعداد چھیالیس ہو گئی جبکہ گزشتہ روز بھی نئی دہلی میں نالے سے 4 نوجوانوں کی لاشیں ملی ہیں جنہیں بے دردی سے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرکے نالے پھینک دیا گیا تھا۔

امریکا میں مقیم پاکستانی و بھارتی مسلمانوں کی جانب سے نئی دہلی میں ہونے والے مسلم کش فسادات اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں دیگر مذاہب کے افراد نے بھی شرکت کی۔

مظاہرین نے احتجاج کے دوران ظلم و بربریت کے علمبردار نریندر مودی کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھارتی پارلیمنٹ میں عام آدمی پارٹی اور اپوزیشن اراکین نے آنکھوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر نئی دہلی فسادات کے خلاف احتجاج کیا تھا اور کانگریس نے وزیر داخلہ امیت شاہ سے استعفے کا مطالبہ کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں