31

بھارت میں ہندو انتہاپسند پاکستانی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی بھارت میں ریلیز روکنے کی دھمکیاں

پاکستانی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ 2022 میں ریلیز ہوئی تھی اور ریکارڈ بزنس کیا تھا، اب یہ فلم 2 اکتوبر کو بھارت میں نمائش کیلئے پیش کی جانی ہے۔
اس فلم میں فواد خان اور ماہرہ خان نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔
ہندو انتہاپسند جماعت مہاراشٹرا نونریمان سینا کے سربراہ راج ٹھاکرے نے ریاست مہاراشٹرا کے تھیٹر مالکان کو دھمکی دی اور کہا کہ فلم کو کسی صورت ریاست میں ریلیز ہونے نہیں دیا جائے گا۔
خیال رہے کہ دی لیجنڈ آف مولا جٹ 1979 کی کلاسک مولا جٹ کی ری میک ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں