37

بھارت میں 48 گھنٹوں میں 8 ہاتھیوں کی موت معمہ بن گئی

بھارت میں 48 گھنٹوں میں 8 ہاتھیوں کی پراسرار ہلاکت نے حکام کو تشویش میں ڈال دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق وائلڈ لائف حکام نے بتایا کہ ریاست مدھیہ پردیش کے بندھو گڑھ ٹائیگر ریزرو میں 13 ہاتھیوں پر مشتمل ایک جھنڈ کی حالت غیر ہونے کی اطلاعات ملی۔
حکام کے مطابق منگل تک 7 ہاتھی مر گئے تھے جب کہ بدھ کے روز آٹھواں بیمار ہاتھی بھی مردہ پایا گیا۔
حکام نے بتایا کہ مرنے والی 7 ہتھنیاں تھیں جن کی عمر 3 سال تھی جب کہ آٹھواں ہاتھی 4 سے 5 سالہ نر تھا۔
وائلڈ لائف حکام کا کہنا ہےکہ جھنڈ کا دسواں ہاتھی طبی امداد ملنے کے بعد بہتری کی جانب بڑھ رہا ہے جب کہ دیگر 3 ہاتھیوں کو انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔
حکام کی جانب سے تحقیقات کیلئے ہاتھیوں کی جائے اموات سے 100 کلو میٹر تک پھیلے رقبے کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے جس میں کھیت اور گھر بھی شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں