454

بیٹے نے ماں اور 4 بہن بھائیوں کو قتل کردیا

جہلم: پنجاب کے شہر جہلم میں سوتیلے بیٹے نے جائیداد کی لالچ میں ماں اور 4 بہن بھائیوں کو قتل کردیا۔

صوبہ پنجاب کے شہر جہلم میں بدبخت سوتیلے بیٹے نے جائیداد کی لالچ میں ماں اور 4 بہن بھائیوں کو قتل کردیا، ملزم صداقت واردات کے بعد فرار ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین میرپور سے گھر آرہے تھے ملزم صداقت نے بڈھار کے مقام پر فائرنگ کرکے پانچوں افراد کو قتل کیا۔

ماں بیٹوں کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کاشانہ اسکینڈل، گواہ اقرا کائنات کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشاف

واضح رہے کہ نومبر 2018 میں لاہور میں سفاک بیٹے نے باپ کی قبر پر بلا کر سوتیلی ماں اور دو بہنوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا، تیسری بہن بھاگ کر جان بچانے میں کامیاب ہوگئی تھی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملک اصغر عرف بلو کو بھی چند دن پہلے قتل کردیا گیا تھا، اس کی دیگر دو بیویاں قتل کےالزام میں گرفتار ہیں، ملک اصغر عرف بلو علاقے کی سیاسی شخصیت تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملک اصغر عرف بلو نے چھ شادیاں کر رکھی تھیں، تہرے قتل کی واردات بھی خاندانی جھگڑا اور جائیداد کی ملکیت کا شاخسانہ ہوسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں