کراچی:پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ وہ بھی اس مشکل وقت میں دعا گو ہیں۔
اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر ماہرہ خان نے مسلمانوں کو شبِ معراج کی مبارک باد دی اور پیغام میں لکھا کہ وہ بھی مشکل وقت میں دعا گو ہیں۔
اداکارہ ماہرہ خان نے قرآن کریم کی آیت اور اس کا ترجمہ بھی شئیر کیا کہ ’بےشک مشکل کے ساتھ آسانی ہے‘ اور لکھا کہ انشاءاللہ ایسا ہی ہوگا۔
اس سے قبل ماہرہ خان سوشل میڈیا پر متعدد بار کورونا وائرس سے متعلق آگاہی پیغامات اور احتیاطی تدابیر شئیر کرچکی ہیں۔