1,284

ترکی میں غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانیوں کے لئے بری خبر

اسلام آباد : ترکی میں غیر قانونی طور پر مقیم 15 پاکستانیوں کوملک بدر کردیا، جس کے بعد ایف آئی اے نے15 افراد کو انسانی سمگلنگ سیل منتقل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترکی میں غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانیوں کے خلاف آپریشن جاری ہے، مزید 15 غیر قانونی مقیم پاکستانیوں کو ترکی سے بے دخل کر دیا گیا، غیر قانونی مقیم پاکستانیوں کو ترک پرواز سے اسلام آباد منتقل کیاگیا۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت میں مسلمانوں کا قتلِ عام ، ایران میدان میں آگیا

یاد رہے گذشتہ سال دسمبر میں بھی ترکی نے 56 غیر قانونی مقیم پاکستانیوں کوبے دخل کیا تھا، ڈی پورٹ ہونے والے پاکستانی ترکش ائیر لائن سے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچ گئے، جہاں ایف آئی اے امیگریشن نے بے دخل کیے گئے پاکستانیوں کو حراست میں لے لیا تھا۔

خیال رہے  23 نومبر 2019 کو ترکی سے 42 پاکستانیوں کو، 29 نومبر کو 40 پاکستانیوں کو جب کہ 30 نومبر کو 24 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں : ترکی سے مزید 56 پاکستانی بے دخل
واضح رہے کہ فروری 2018 میں ترکی نے غیر قانونی طور پر مقیم 50 ہزار پاکستانیوں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کیا تھا، ترکی کابینہ کا کہنا تھا کہ 50 ہزار پاکستانیوں کو داخلی استحکام کے لیے خطرہ قرار دے کر ملک بدر کر دیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں