564

ترک صدر کا یونان سے سرحد کھولنے کا مطالبہ

انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردوان نے یونان سے تارکین وطن کے لیے سرحد کھولنے کا مطالبہ کر دیا۔

ترک میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی یوم خواتین کے حوالے سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردوان نے یونان پر زور دیا کہ یورپ جانے کے متلاشی تارکین وطن کے لیے سرحد کھول دی جائے۔

طیب اردوان نے پناہ گزینوں کے ساتھ یونانی سلوک کو غیر انسانی قرار دیتے ہوئے کہا کہ شامی خانہ جنگی میں پیاروں کو کھونے والے غمزدہ خاندانوں کو یورپ جانے سے روکنا غیر انسانی فعل ہے، یونانی حکام پناہ گزینوں پر فائرنگ کرتے ہیں اور ان کی کشتیاں ڈبونے کی کوشش کرتے ہیں، ان غیر انسانی اقدامات پر کوئی آواز نہیں اٹھاتا۔

ترک صدر نے زور دیتے ہوئے کہا کہ یونان اپنی سرحد کھول دے، یونان کو پناہ گزینوں کے معاملے میں فکرمند نہیں ہونا چاہیے کیونکہ تارکین وطن یورپ کے دوسرے حصوں میں جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

طیب اردوان واضح کیا کہ ہم شام کے کسی حصے کو خود سے منسلک کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے، ہمارا مقصد صرف اور صرف ایک سیف زون بنانا ہے تاکہ 36 لاکھ مہاجرین واپس اپنے گھروں کو جا سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں