450

ترک صدر کی پاکستان آمد پر شاندار استقبال ، اعزازمیں گارڈآف آنر پیش

اسلام آباد : ترک صدر رجب طیب اردوان پاکستان پہنچ گئے ، جہاں ان کا ریڈ کارپیٹ استقبال کیا گیا, وزیراعظم ہاؤس آمد پر رجب طیب اردوان کےاعزازمیں گارڈآف آنر پیش کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان 2روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ، وزیراعظم عمران خان نے نورخان ایئربیس پر معزز مہمان کا استقبال کیا جبکہ رجب طیب اردوان کوبچوں نے گلدستہ بھی پیش کیا۔

ترک صدر رجب طیب اردوان کا پاکستان آمد پر ریڈ کارپیٹ استقبال کیا گیا جبکہ وزیراعظم عمران خان نے ترک صدر رجب طیب اردوان کی گاڑی خودڈرائیور کی۔

ترک صدراورخاتون اول وزیراعظم ہاؤس پہنچے تو رجب طیب اردوان کےاعزازمیں گارڈآف آنر پیش کیا گیا ، جس کے بعد ترک صدر کی جانب سےگارڈآف آنرکامعائنہ کیا۔

جس کے بعد وفاقی کابینہ کےارکان سےمعززمہمان کا تعارف کرایا گیا اور ترک صدر نے فرداًفرداً مصافحہ کیا جبکہ وزیراعظم عمران خان نےبھی ترک وفدسےمصافحہ کیا۔

دورے کے دوران دونوں رہنماؤں میں ون آن ون ملاقات ہوگی جبکہ پاک ترک اسٹریٹیجک کونسل اجلاس بھی ہوگااور اجلاس کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔

ترک صدرکےدورے میں ترکی سے دفاع،ریلویز اور اطلاعات پر معاہدےہوں گے اور معیشت اورتجارتی معاہدے پربھی دستخط بھی کئے جائیں گے ۔

ترک صدر چودہ فروری کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے ، جس کے بعد وزیراعظم عمران خان ان کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیں گے۔

خیال رہے وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر ترک صدر نے کارکے کمپنی جرمانے کا معاملہ حل کروا کر پاکستان کو برا تحفہ دیا اور پاکستان کو ایک ارب بیس کروڑ ڈالر کے ہرجانے سے بچایا، یہ ترک صدر اردوان ہی ہیں ، جنھوں نےمسئلہ کشمیر پر سب سے پاکستان کی آواز کے ساتھ آواز ملائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں