471

جعلی کاسمیٹکس تیار کرنے والوں کی شامت آگئی

لاہور : پنجاب حکومت نے جلدکیلئےنقصان دہ جعلی کاسمیٹکس تیارکرنےوالوں کےخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا ، عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ایسےمافیازکی نئے پاکستان میں کوئی گنجائش نہیں۔

تفصیلات کے مطابق بزدارحکومت نے عوام کیلئےایک اوربڑااقدام کرتےہوئے جلدکیلئےنقصان دہ جعلی کاسمیٹکس تیارکرنےوالوں کےخلاف کارروائی کافیصلہ کرلیا اور دی پنجاب ڈرگ اینڈکاسمیٹکس ترمیمی ایکٹ 2019 کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پہلے غیر معیاری کاسمیٹکس تیار و فروخت کرنیوالے مافیا پر ہاتھ نہیں ڈالاگیا، سابق حکومتیں سوئی رہیں اورجعلسازی کےذریعےعوام لٹتے رہے، ایسےمافیازکی نئےپاکستان میں کوئی گنجائش نہیں، یہ مافیازعوام کی صحت سےبھی کھیل رہےہیں۔

عثمان بزدار نے کہا ایکٹ کی منظوری سے معیاری کاسمیٹکس مصنوعات کی تیاری یقینی بنائی جائےگی، کینسر،الرجی،جلدی ا مراض کاسبب بننے والے اجزا سے پاک کاسمیٹکس تیار ہوں گی۔

خیال رہے شہر کی مختلف مارکیٹوں میں رنگ گورا کرنے داغ دھبوں کو دور کرنے والی دانوں اور پھنسیوں سے نجات دلانے والی بہت سی ایسی کریمیں دستیاب ہیں، جنہیں کاسمیٹک پروڈکٹ کی جانب پڑتال کرنے والے ادارے کو چیک نہیں کروایا جاتا۔

ماہرین کے مطابق جلد کو گورا بنانے والی کریموں میں اعلیٰ سطح پر مرکری، لیڈ، آرسینک اور ہائیڈرو کیونون شامل ہوتا ہے، ان مواد پر بین الاقوامی سطح پر میک اپ کے سامان میں پابندی لگائی جاچکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں