ملتان(اظہار عباسی سے) جنوبی پنجاب کے سب سے بڑے شہر ملتان میں خواتین و طالبات کیلئے الگ ٹرانسپورٹ بس سروس کا آغاز کردیا گیا اس سلسلے میں ملتان کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ویمن یونیورسٹی میں پنک بس سروس کا افتتاح کردیا گیا۔
وفاقی خاتون محتسب فوزیہ وقار اور ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر نے ویمن یونیورسٹی میں پروقار تقریب کے دوران پنک بس سروس کا افتتاح کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عابدہ فرید ،وائس چانسلر ڈاکٹر کلثوم پراچ معروف گلوکارہ راحت بانو ملتانیکر،پروفیسر روبینہ ترین،میڈم عمارہ خٹک اور مہناز خاکوانین نے تقریب میں خصوصی شرکت کی۔ویمن یونیورسٹی کی data sgp طالبات اور سول سوسائٹی کی خواتین نے تقریب میں بھرپور شرکت کی اور اس اقدام کو سراہا۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی خاتون محتسب فوزیہ وقار نے کہا کہ خواتین و طالبات کو درسگاہوں اور دفاتر میں خودمختاری دینا ریاست کی ذمہ داری ہے۔پنک سروس کے افتتاح سے طالبات اور خواتین کو خودمختاری کا احساس ہوگا۔ضلعی انتظامیہ کے اس اقدام سے خواتین کو کے عزم و حوصلہ میں اضافہ ہوگا۔ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر نے کہا کہ تعلیمی ادارے کھلنے پر پنک بس سروس دو روٹس پر چلے گی۔ابتدائی طور پر ویڈا اور میٹرو بس سروس سے بسیں حاصل کی گئیں ہیں۔عمر جہانگیر نے بتایا کہ چوک کمہارنوالہ سے زکریا یونیورسٹی صبح ساڑھے 7 بجے اور بہاء الدین زکریا یونیورسٹی سے چوک کہمارنوالہ دوپہر سوا ایک بجے بس چلے گی جبکہ چونگی نمبر 9 سے نادر آباد پھاٹک صبح 7 بج کر 40 منٹ اور نادر آباد پھاٹک سے چونگی نمبر 9 شام 5 بج کر 10 منٹ پر بس چلے گی۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ خواتین کی خودمختاری کسی بھی قوم کی سماجی ترقی کا باعث ہے جبکہ فیصلہ سازی اور وسائل تک خواتین کی رسائی بھی موجودہ وقت کا تقاضہ ہے۔بعد ازاں وائس چانسلر ویمن یونیورسٹی ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔
380