556

حکومت کا ٹڈی دل کے حوالے سے نیشنل ایمرجنسی ڈکلیئر کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ٹڈی دل کے حوالے سے نیشنل ایمرجنسی ڈکلیئر کرنے کا فیصلہ کر لیا، چیئرمین این ڈی ایم اے کو ٹڈی دل کے خاتمے سے متعلق فوکل پرسن تعینات کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ملک میں ٹڈی دل کے حملے سے نمٹنے کے لیے اقدامات پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں خسرو بختیار، حفیظ شیخ، فردوس عاشق اعوان، چیئرمین این ڈی ایم اے، وفاقی و صوبائی حکومتوں کے سینئر افسران نے شرکت کی۔ ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے ترتیب دیے گئے نیشنل ایکشن پلان پر وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ نیشنل ایکشن پلان میں وفاقی، صوبائی اورضلعوں کی سطح پر ذمہ داریوں کا تعین ہوگا، ٹڈی دل کے تدارک کے لیے وفاق کی سطح پراقدامات سے متعلق اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کی گئی جس کے سربراہ چیئرمین سیکریٹری فوڈ سیکورٹی ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

پارلیمنٹ لاجزہاؤس نمبر204 خواجہ سعد رفیق کیلیے سب جیل قرار

اجلاس میں ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے نیشنل ایکشن پلان منظور کیا گیا، چیئرمین این ڈی ایم اے کو ٹڈی دل کے خاتمے سے متعلق فوکل پرسن تعینات کر دیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ زراعت اورکسانوں کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں