کراچی : ولیمے میں بیوی کے ہاتھوں مارکھانے والے دلہا آصف رزاق نے کہا ہے کہ پہلی بیوی کو شادی کے بارے میں سب بتادیا تھا اور یہ یہ میری دوسری شادی تھی تیسری یا چوتھی نہیں، دوسری بیوی کو اغواکرلیاگیاہے ، ایف آئی آر کٹواؤں گا۔
تفصیلات کے مطابق پہلی بیوی کے ہاتھوں پٹنے والے دلہا آصف رزاق نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب کو اس شادی کے بارے میں علم تھا اور پہلی بیوی کو بھی بتادیا تھا جبکہ دوسری بیوی کوبھی پہلی شادی کے بارے میں سب معلوم تھا۔
آصف رزاق کا کہنا تھا کہ ولیمےکے روزجان بوجھ کرتشدد کا نشانہ بنایا گیا اور سسرالیوں کی جانب سےلوٹ ماربھی کی گئی اور یہ میری دوسری شادی تھی تیسری یا چوتھی نہیں۔
.دلہا نے دعویٰ کیا ہے کہ دوسری بیوی کو اغواکرلیاگیاہے، سب کو پہنچانتا ہوں ، ایف آئی آرکٹواؤں گا تاکہ دوسری بیوی بازیاب ہو۔
یہ بھی پڑھیں:
چیئرمین نیب نے شاہد خاقان عباسی کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی
گذشتہ روز کراچی کےعلاقہ نارتھ ناظم آبادمیں آصف نامی شخص کی مقامی شادی ہال میں ولیمہ کی تقریب جاری تھی کہ اس کی پہلی بیوی اپنے خاندان والوں کےساتھ پہنچ گئی اور لڑکی والوں کومیاں کے کرتوت بتائے کہ موصوف نے پہلے ہی دو شادیاں کررکھی ہیں، آصف کے اہل خانہ نے جھوٹ بولا ہے۔
تقریب میں پہلی بیوی اوراس کے رشتہ داروں نے آصف کی درگت بنا ڈالی تھی، جب زخمی آصف نے تیموریہ تھانے پہنچ کر سسرالیوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی اور تھانے سے باہر نکلا تو دلہا کی پہلی بیوی کے اہلخانہ نے اسے پھردھوڈالا، آصف نے بس کے نیچے چھپ کر جان بچائی۔
میڈیا نمائندگان نے بڑی مشکل سے آصف کو بس کے نیچے سے نکال کرموقف لیا، آصف نے اپنی دوسری شادی کا اعتراف کرتے ہوئے اپنی درگت بنانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی دھمکی بھی دی تھی۔