114

دپیکا نے بیٹی کا نام اور تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی

رواں سال ستمبر میں دپیکا اور رنویر کے ہاں بیٹی کی ولادت ہوئی تھی تاہم اس کا نام سامنے نہیں آیا تھا۔ دپیکا نے بیٹی کا نام دعا پڈوکون سنگھ رکھا ہے۔ دپیکا نے بیٹی کے نام کا مطلب بتایا اور کہا کہ یہ ہماری دعاؤں کا جواب ہے۔
دپیکا نے بیٹی کی تصویر بھی پوسٹ کی لیکن اس میں چہرہ چھپا ہوا ہے اور یہ بھی ان کی بیٹی کی پہلی تصویر ہے۔
خیال رہے کہ دپیکا اور رنویر 2018 میں رشتہ اذدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں