577

دہلی واقعات پر اپوزیشن کا احتجاج، وزیرداخلہ کے استعفیٰ کا مطالبہ

نئی دہلی: بھارت میں اپوزیشن جماعتوں نے دارالحکومت نئی دہلی میں پرتشدد واقعات کے دوارن 50 سے زائد اموات پر لوک سبھا اجلاس میں وزیر داخلہ امیت شاہ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق لوک سبھا کے اجلاس کےدوران کانگریس نے نئی دہلی کی ابتر صورتحال پر احتجاج کیا اور وزیر داخلہ امیت شاہ سےاستعفےکا مطالبہ کیا، کانگریس اراکین نے’’ امیت شاہ استعفیٰ دو‘‘ کے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے کانگریس کے رکن ششی تھروڑ نے کہا کہ نئی دہلی میں امن و امان کی صورتحال پر وزیر داخلہ کو مستعفی ہوجانا چاہیے کیونکہ نئی دہلی میں لا اینڈ آرڈر کی ذمہ داری مرکزی حکومت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:افغان طالبان کا عارضی جنگ بندی معاہدے کے خاتمے کا اعلان

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں نئی دہلی کے معاملے پر بحث ہونی چاہیے، وزیراعظم نریندر مودی لوک سبھا میں آ کر بتائیں کہ دہلی میں ہو کیا رہا ہے؟ دارالحکومت میں 56 اموات ہو گئیں اور وزیراعظم نے ایک لفظ تک نہیں بولا، وزیراعظم بیان دیں اور سمجھائیں کہ معاملہ کیا ہے، آخر ان واقعات کہ ذمہ داری کون لے گا؟ یہ سب بتایا جائے۔

این سی پی کے رہنما نواب ملک نے دہلی واقعات کا ذمہ دار بی جے پی کو ٹہراتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات میں ناکامی کے بعد اس طرح کا عمل کروایا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں