38

دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے ہاں بیٹی کی پیدائش

اداکار جوڑے کی جانب سے فوٹو وینڈی ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر بیٹی کی آمد کا اعلان کیا گیا۔
سوشل میڈیا پوسٹ کے مطابق رنویر اور دیپیکا کے ہاں بیٹی کی پیدائش 8 ستمبر یعنی اتوار کی صبح ہوئی۔
مقبول ترین جوڑی کے والدین بننے پر سوشل میڈیا پر مداح بڑی تعداد میں دونوں کو مبارکبادیں دے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ رنویر اور دیپیکا پڈوکون کی شادی 2018 میں اٹلی میں ایک پُروقار تقریب میں ہوئی تھی۔
رواں سال فروری میں جوڑی نے اعلان کیا تھا کہ اُن کے ہاں ستمبر میں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں