حب: ذخیرہ اندوزوں کو بےنقاب کرنے کے لیے اے آر وائی نیوز کا مشن جاری ہے، بلوچستان کے شہر حب سے ذخیرہ کردہ چینی نے 15 ہزار بوریاں برآمد کرلی گئیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق اینکر اقرار الحسن اور ٹیم سرعام نے اسسٹنٹ کمشنرروحانہ کاکڑ کے ہمراہ بڑا ایکشن لیا اور حب میں ویئرہاؤس اے ایس ایل میں ذخیرہ چینی کی 15ہزار بوریاں برآمد کرلیں۔
اے سی حب روحانہ کاکڑ کے حکم پر چینی کی بوریاں ضبط کرکے گودام سیل کردیا گیا۔ ذخیرہ کی گئی چینی کراچی بلدیہ میں مہنگے داموں فروخت کی جارہی تھی۔ اے ایس ایل ویئرہاؤس کے مالک کا نام شہریار باوانی بتایا جارہا ہے۔
پولیس نے بھی کارروائی کرکے سیکڑوں بوریاں قبضے میں لی تھیں۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ذخیرہ اندوزوں اور ملاوٹ کرنے والوں کیخلاف کارروائی متعدد گرفتار
یہ بھی پڑھیں:لاپتہ ایس ایس پی مفخر عدیل وکیل کے قتل میں ملوث نکلا، دوست نے بھانڈا پھوڑ دیا
خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ذخیرہ اندوزوں اور ملاوٹ کرنے والوں کیخلاف آپریشن تیز کردیا گیا ہے، ذخیرہ اندوز اور ملاوٹ کرنے والے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر تابڑ توڑ کارروائیاں جاری ہیں، پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور میں کارروائی کرکے جعلی مشروبات بنانے والی فیکٹری سیل کردی، بوتلوں میں خطرناک، مضرصحت کیمیکل کا استعمال کیا جارہا تھا۔