پاکستان کے نامور ٹک ٹاکرز ربیکا خان اور حسین ترین حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں جن کی تقریبات کی تصاویر کئی دنوں سے سوشل میڈیا کی زینت ہیں۔
دونوں کے نکاح کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ربیکا کے حق مہر نے مداحوں کو کنفیوژ کردیا۔
وائرل ویڈیو میں جس چیز نے سب سے زیادہ توجہ حاصل کی وہ حق مہر اور قاضی کی جانب سے گواہان کی تعداد تھا، ویڈیو میں قاضی نے اعلان کیا کہ ربیکا خان کا حق مہر 20 لاکھ روپے مقرر کیا گیا ہے۔
ساتھ ہی نکاح خواں نے کہا ’2 کروڑ گواہان اس نکاح کے شاہد ہیں‘۔ اس جملے نے صارفین کو تذبذب میں ڈال دیا اور کچھ سوشل میڈیا صارفین حق مہر 2 کروڑ سمجھ بیٹھے جب کہ کچھ نے 2لاکھ سمجھ کر سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی۔
مختلف سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو پر تبصرے کیے، کسی نے 20 لاکھ کی رقم کو معمولی قرار دیا جب کہ کسی نے طنزیہ لکھا ’کروڑوں کی شادی اور صرف 20 لاکھ کا حق مہر؟۔
ایک صارف کا کہنا تھا یہ تو وہ اسپانسرشپس سے 2 دن میں واپس کما لیں گی۔
واضح رہے کہ نکاح کے موقع پر ربیکا نے روایتی سرخ لباس زیب تن کیا جب کہ حسین ترین سفید شیروانی میں ملبوس نظر آئے۔
