گزشتہ دنوں انتقال کرجانے والے بھارت کے معروف صنعت کار رتن ٹاٹا کی وصیت سامنے آگئی۔ رتن ٹاٹا اپنے پیچھے 10 ہزار کروڑ بھارتی روپے سے زائد کی جائیداد چھوڑ کر گئے ہیں اور ان کی وصیت میں جہاں جائیداد کو ان کے بھائی بہنوں میں تقسیم کیا گیا ہے وہیں ان کے پالتو کتے ٹیٹو کے لیے بھی کچھ چیزیں وقف ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق رتن ٹاٹا نے اپنی وصیت میں اپنے پالتو جرمن شیفرڈ ٹیٹو کی لامحدود دیکھ بھال کے لیے انتظام کیا ہے اور ٹیٹو کی دیکھ بھال کی ذمہ داری رتن ٹاٹا کے باورچی رجن شا کی ہوگی۔رتن ٹاٹا نے اپنے باورچی اور خانساماں کے لیے بھی اپنی جائیداد میں حصہ رکھا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق رتن ٹاٹا نے اپنی جائیداد میں سے اپنے بھائی اور سوتیلی بہنوں کو بھی حصہ دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ٹاٹا گروپ کی ہولڈنگ کمپنی ٹاٹا سنز میں رتن ٹاٹا کے شیئرز رتن ٹاٹا انڈومنٹ فنڈ کو منتقل ہوجائیں گے۔
خیال رہے کہ معروف بھارتی صنعت کار اور کاروباری شخصیت رتن ٹاٹا 9 اکتوبر کو 86 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔
15