کراچی: انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 160روپے سے نیچے آگئی۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق جمعے کے روز زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں دوبارہ تنزلی کا رحجان غالب رہا، اور انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 160 روپے سے نیچے آگئی۔
انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے میں اتار چڑھاؤ کے بعد ڈالر کے انٹربینک ریٹ 26 پیسےکی کمی سے 159روپے 96 پیسے کی سطح پر بند ہوا، انٹربینک مارکیٹ ریٹ میں کمی کو دیکھتے اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی کوئی ڈیمانڈ نہ ہونے کے باعث اس کی قدر میں 20 پیسے کی کمی کردی گئی، جس سے ڈالر کے اوپن مارکیٹ ریٹ 160 روپے20 پیسے سے گھٹ کر 160 روپے کی سطح پر آگیا