402

سعودی عرب میں پہلا روزہ 24 اپریل کو ہونے کا امکان

ریاض: سربراہ ادارہ فلکیات شرف سفیانی نے کہاہے کہ سعودی عرب میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ جمعہ 24 اپریل کو ہونے کا قوی امکان ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شرف سفیانی نے کہاکہ سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند جمعرات کی شام نظر آنے کا قوی امکان ہے اس لیے پہلا روزہ جمعہ 24 اپریل کو ہونے کی امید ہے۔

حرمین جنرل پریذیڈنسی کے سربراہ اعلیٰ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس کی سربراہی میں ہونے والی کانفرنس میں رمضان سے متعلق منصوبے، تمام انتظامات اور لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں