457

سویابین لانے والے جہاز کو کراچی پورٹ سے نکال دیا گیا

کراچی: سویابین لانے والےجہاز کو کراچی پورٹ سے نکال دیا گیا، جہاز نے پورٹ کی برتھ نمبر 10کو چھوڑ دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جہاز کو آوئٹرچینل پر پہنچانے کے لیے ٹگ بورڈ نے جہاز کو کھینچنا شروع کردیا۔ گزشتہ رات جہاز کا بیلنس آؤٹ ہونے پر منتقلی روک دی گئی تھی۔

ذرائع نے بتایا کہ جہاز کو بیلنس کرنے کے بعد جہاز کو پورٹ قاسم پر منتقل کیا جارہا ہے۔ سویابین لانے والےجہاز کو آؤٹر اینکریج کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت کی ایل او سی پر اشتعال انگیزی، جوان شہید، پاک فوج کا منہ توڑ جواب

شہر قائد کے علاقے کیماڑی کے اطراف سویابین ذرات سے فضائی آلودگی کا باعث بننے والے سویابین سے لدے بحری جہاز ہرکولیس کو کراچی پورٹ سے ہٹایا دیا گیا، اس جہاز کو وفاقی وزیر علی زیدی نے پورٹ قاسم منتقل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

خیال رہے کہ شہر قائد کے علاقے کیماڑی میں زہریلی گیس سے 14 اموات دراصل سویابین لانے والے امریکی جہاز ہرکولیس سے گرد پھیلنے کی وجہ سے ہوئی ہیں، سویابین لانے والا ہرکولیس جہاز کراچی پورٹ پر لنگر انداز ہوا تھا جسے اب پورٹ قاسم منتقل کیا جارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں