37

سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ لاجز کو سب جیل قرار دینے کی منظوری دیدی

اسلام آباد:سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے گرفتار ارکان کی درخواست پر پارلیمنٹ لاجز کو سب جیل قرار دینے کی منظوری دے دی۔‌سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ لاجز کو سب جیل قرار دینے سے متعلق ضروری کارروائی کی ہدایت کر دی۔‌پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے گرفتار اراکین قومی اسمبلی کو پارلیمنٹ لاجز میں رکھا جائے گا، تمام زیرحراست اراکین سے فارمز پر دستخط کروا لئے گئے، پی ٹی آئی کے زیرحراست اراکین کو آج ہی پارلیمنٹ لاجز منتقل کیا جائے گا۔‌سپیکر قومی اسمبلی نے درخواست ملنے پروفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے مشاورت کی، مشاورت کے بعد سپیکر نے پی ٹی آئی گرفتار ارکان کی درخواست منظور کر لی۔‌پارلیمنٹ لاجز کو سب جیل قرار دینے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔‌واضح رہے کہ زیر حراست ارکان کیلئے پارلیمنٹ لاجز کو سب جیل قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا، تمام دس اراکین اور بیرسٹر گوہر نے درخواست سپیکر کو دی، ان اراکین کے پورے سیشن کیلئے پروڈکشن آرڈرز جاری کئے گئے ہیں۔‌اراکین کی سکیورٹی کے پیش نظر پارلیمنٹ لاجز میں ان کے فلیٹس کو سب جیل قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

2 تبصرے “سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ لاجز کو سب جیل قرار دینے کی منظوری دیدی

  1. I appreciate you taking the time to write and share this insightful piece. Your analysis is quite thorough, and I really enjoy reading your work. This article taught me a lot, and I will be using it again and again. You are doing an excellent job.

  2. Thank you for this insightful article. The way you presented the information made it easy to understand and apply. I appreciate the effort you put into researching and writing this. It’s a great resource for anyone looking to learn more about this subject.

اپنا تبصرہ بھیجیں