464

سیلفی کا جنون، طالب علم جان سے ہاتھ دھو بیٹھا

کوٹلی: سیلفی کے جنون نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی، آزاد کشمیر کا طالب علم زندگی کی بازی ہار گیا۔

 ضلع کوٹلی میں سیلفی لیتا ہوا بی اے کا طالب علم جاں بحق ہوگیا۔ 19سالہ حامد رضا دریائے پونچھ کے کنارے سیلفی لے رہا تھا۔

طالب علم سیلفی لیتے ہوئے کنارے سے پھسل کر دریا میں جاگرا جس کے باعث موت واقع ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:

’’وزیراعظم کی کوششوں سے عالمی کمپنیاں سرمایہ کاری کرنے آرہی ہیں‘‘

21 دسمبر 2018 کو فیصل آباد میں ایک نوجوان نے پستول تھامے سیلفی لینے کی کوشش کی لیکن غلطی سے ٹریگر دبنے کے باعث وہ موت کے منہ میں چلا گیا۔ دو سال قبل گجرات ہی کے کولیاں شاہ حسین کے قریب واقع اتوال نہر میں سیلفی لینے کی کوشش کے دوران دو بھائی نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے تھے۔

خیال رہے کہ سیلفیاں لینا جب ذہنی مرض بن جائے تو جان کے لیے خطرناک ہو سکتا ہے تاہم اس رجحان کو سماجی احتجاج کے لیے بھی استعمال کیا جا رہا ہے جیسا کہ گزشتہ سال پولیس حراست میں ذہنی مریض صلاح الدین کی موت پر لوگوں نے اے ٹی ایم بوتھس میں طنزیہ سیلفیاں لے کر احتجاج کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں