سینٹر عرفان صدیقی اقوام متحدہ میں مستحکم ترقی کے عالمی فورم میں شرکت کے علاوہ واشنگٹن کا دورہ بھی کریںگے
نیویارک ( ڈیلی میڈیا) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سینیٹرعرفان صدیقی نیویارک ( یو ایس اے )پہنچ گئے ہیں ۔ مسلم لیگ (ن) نیویارک کےپ پریذیڈنٹ احمد جان کا کہنا ہے کہ سینیٹر عرفان صدیقی اقوام متحدہ میں منعقد ہونیوالے ”ہائی لیول پولیٹیکل فورم برائے مستحکم ترقی “(ایچ ایل پی ایف)کے اعلیٰ سطحی عالمی فورم میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے ۔اس عالمی فورم میں اقوام عالم کی مستحکم اور پائیدار ترقی کے اہداف کے حوالے سے خصوصی بات چیت کی جائے گی ۔
سینیٹرعرفان صدیقی کی اقوام متحدہ میں تین روز مصروفیات رہیں گی ۔ اس دوران وہ فورم میں پاکستان کی نمائندگی کے علاوہ سائیڈ لائینز پر اہم ملاقاتیں بھی کریں گے ۔
اقوام متحدہ میں تین روز مصروفیات کے بعد عرفان صدیقی نیویارک میں نجی قیام کریں گے ۔
احمد جان نے مزید بتایا کہ سینیٹر عرفان صدیقی 23جولائی تک نیویارک میں قیام کریں گے ۔ وہ ایک روزہ دورہ پر واشنگٹن ڈی سی بھی جائیں گے ۔ نیویارک میں قیام کے دوران سینیٹرعرفان صدیقی ، مسلم لیگی ساتھیوں اور کمیونٹی سے بھی ملاقات کریں گے اور پاکستان کی تازہ اور مجموعی صورتحال پر بات چیت کریں گے۔
احمد جان نے کہا کہ ہم مسلم لیگ (ن) نیویارک اور یو ایس اے کی جانب سے سینیٹر عرفان صدیقی کو نیویارک آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں ۔