587

شام پور کے علاقہ میں تنازعہ زمین پر مخالفین کو تشدد کرتے ہوئے ویڈیو وائرل کرنے کا معاملہ

گجرات: شام پور کے علاقہ میں تنازعہ زمین پر مخالفین کو تشدد کرتے ہوئے ویڈیو وائرل کرنے کا معاملہ

ڈی پی او توصیف حیدر نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تھانہ ککرالی پولیس کو ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیا۔

یہ بھی پڑھیں:بدامنی اور انتشار پھیلانے والے نام نہاد سٹوڈنٹ گروپوں کے خلاف گجرات پولیس کا بڑا ایکشن

جس پر ککرالی پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے شام پور کے رہائشی محمد لقمان کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا اور چھاپہ مار ٹیم تشکیل دے کر واقعہ میں ملوث دو مرکزی ملزمان بابر ولد حق نواز سکنہ بہاولپوراور ثمر ولد محمد صدیق سکنہ سرگودھا کو گرفتا ر کرلیا۔

جبکہ وقوعہ میں ملوث باقی ملزمان کی گرفتار ی کے لئے مختلف جگہوں پر ریڈ کئے جارہے ہیں جنہیں بھی جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں