488

شریف خاندان کی شوگر مل سے ذخیرہ کی گئی چینی پکڑی گئی

لاہور: شریف خاندان کی شوگر مل سے ذخیرہ کی گئی چینی کی 55 ہزار بوریاں برآمد کرلی گئیں۔

اوچ شریف میں ضلعی انتظامیہ نے شریف برادران کی اتفاق شوگر ملز پر چھاپہ مار کر چینی کی 55 ہزار بوریاں برآمد کرلیں۔

اسسٹنٹ کمشنر نعیم صادق کا کہنا ہے کہ اتفاق شوگر ملز کے گودام میں کارروائی پولیس کی اسپیشل برانچ کی اطلاع پر کی گئی، گودام کو سیل کردیا گیا ہے۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق شریف برادران کی اتفاق شوگر ملز کافی عرصے سے بند پڑی تھی اور سیزن میں کریشنگ بھی نہیں کی گئی تھی، ملز اونر نے چینی کی بوریاں ذخیرہ کرنے کے لیے گودام کو استعمال کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:کرونا وائرس کے بعد پاکستان پہلا ملک تھا جس نے ہمارا ساتھ دیا: چینی حکومت

واضح رہے کہ اس سے قبل 21 فروری کو حکام نے سندھ کے کوٹری شہر میں واقع ایک فیکٹری میں چھاپے کے دوران چینی کی ایک لاکھ سے زائد بوریاں برآمد کی تھیں۔

وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ملک بھر میں چینی اور گندم کے ذخیرہ اندوزوں کے کارروائیاں جاری ہیں، سندھ اور پنجاب کے مختلف شہروں میں چینی کی ہزاروں بوریاں برآمد کی جاچکی ہیں۔

اس سے قبل پنجاب کے شہر میلسی میں کالونی چوک پر اسسٹنٹ کمشنر نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کی تھی، اس دوران چینی کی ایک ہزار بوریاں اور 5ہزار گھی کے ڈبے ضبط کیے گئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں