پیانگ یانگ: شمالی کوریا نے دو خطرناک اور جدید بیلسٹک میزائلوں کا کامیاب تجربہ کر لیا۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق پیانگ یانگ حکومت نے اقوامی متحدہ کی پابندیوں اور امریکی دباؤ کو مسترد کرتے ہوئے دو نئے بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا ہے۔
شمالی کوریا نے اپنی تجربہ گاہ سے کھلے سمندر میں دو بیلسٹک میزائل داغے جو کامیابی سے اپنے اہداف کو پہنچے۔
بیلسٹک میزائلوں نے 240 کلومیٹر کا طویل سفر 35 کلومیٹر اونچی کے ساتھ طے کیا، یہ میزائل درمیانی فاصلے تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
شمالی کوریا نے گزشتہ سال جوہری و جنگی ہتھیاروں کے کامیابی سے سلسلہ وار تجربات کیے تھے جس میں ملٹی پل راکٹ سسٹم اور بیلسٹک میزائل بھی شامل تھے۔
دسمبر 2019 میں پارٹی کے ایک اجلاس میں کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے اعلان کیا تھا کہ پیانگ یانگ اب خود کو جوہری اور بین البراعظمی بیلسٹک میزائل تجربات پر پابند نہیں سمجھتا ہے ، اور ساتھ ہی جلد ایک “نئے اسٹریٹجک ہتھیار” کے تجربے کا اعلان کیا تھا۔