445

شوہرکی دوسری شادی میں پہلی بیوی کی دبنگ انٹری ، تقریب میدان جنگ بن گئی

سیالکوٹ : شوہرکی دوسری شادی میں پہلی بیوی نے پہنچ کر واویلا مچادیا ، جس کے بعد تقریب میدان جنگ بن گئی، بیوی نے شوہر پر تشدد کرتے ہوئے کہا بغیر اجازت دوسری شادی کی جارہی ہے، جس پر دولہا کا کہنا تھاکہ پہلی بیوی کو طلاق دے چکا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں شوہر کی دوسری شادی کی تقریب میں پہلی بیوی بیٹی کے ہمراہ پہنچ گئی ، بارات پہنچتے ہی پہلی بیوی نے واویلا مچا دیا ، جس کے بعد تقریب میدان جنگ بن گئی۔

تقریب میں پہلی بیوی نے شوہر پر تشدد کیا تو دلہے کے اہلخانہ نے پہلی بیوی کو تشدد کا نشانہ بنایا ، خاتون فوزیہ نے کہا بغیر اجازت دوسری شادی کی جارہی ہے، 2سال قبل عبدالرحمان سےشادی ہوئی، بیٹی کی پیدائش وجہ تنازع بنی، عدالت میں خرچےکاکیس زیرسماعت ہے۔

دولہا کا کہنا تھا کہ پہلی بیوی کو طلاق دے چکا ہوں،کوئی تعلق نہیں، جس کے بعد پولیس اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے۔

یاد رہے چند روز قبل  کراچی میں بھی ایسا واقعہ پیش آیا تھا ، جب   آصف نامی شخص کی مقامی شادی ہال میں ولیمہ کی تقریب جاری تھی کہ اس کی پہلی بیوی اپنے خاندان والوں کےساتھ پہنچ گئی اور لڑکی والوں کومیاں کے کرتوت بتاتے ہوئے کہا موصوف نے پہلے ہی دو شادیاں کررکھی ہیں، آصف کے اہل خانہ نے جھوٹ بولا ہے۔

تقریب میں پہلی بیوی اوراس کے رشتہ داروں نے آصف کی درگت بنا ڈالی تھی، جب زخمی آصف نے تیموریہ تھانے پہنچ کر سسرالیوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی اور تھانے سے باہر نکلا تو دلہا کی پہلی بیوی کے اہلخانہ نے اسے پھردھوڈالا، آصف نے بس کے نیچے چھپ کر جان بچائی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں