بائیڈن کے بغیر جرابوں کے سنیکرز پہن کر چلنے کے لمحات کو ایک امریکی فوٹو گرافر نے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کر ل
واشنگٹن ڈی سی ( ڈیلی میڈیا)امریکی صدر جو بائیڈں کے پاوں اس وقت میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئے کہ جب صدرجو بائیڈن برطانیہ کے دورے کے لئے روانہ ہو رہے تھے ۔ میڈیا کے ارکان نے نوٹ کیا کہ صدر بائیڈن برطانیہ جانے کے لئے اپنے جہاز ائیر فورس ون کی طرف پیدل چل کر جا رہے ہیں ، انہوں نے سنیکرز ( جوگرز) پہنے ہوئے ہیں اور ساتھ جرابیں نہیں پہنی ہوئی ہیں۔
صدر بائیڈن کے بغیر جرابوں کے سنیکرز پہن کر چلنے کے لمحات کو ایک امریکی فوٹو گرافر نے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کر لیا جس کے بعد صدر
بائیڈن کی بغیر جرابوں کے سنیکرز پہننے کی تصویر دنیا بھر میں وائرل ہو گئی ۔