1,088

عاصم اظہرکا گانا دس کروڑ کلب میں شامل

کراچی: نامور گلوکار عاصم اظہر کے گانے نے یوٹیوب پر دس کروڑ ویوز حاصل کرلیے۔

گلوکار عاصم اظہر کے گانے ’’جو تونہ ملا‘‘ نے یوٹیوب پر 100 ملین ویوز یعنی دس کروڑ ویوز حاصل کرلیے۔ انہوں نے اپنے گانے کو اتنا زیادہ پسند کیے جانے پر سوشل میڈیا پر تمام مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

عاصم اظہر 100 ملین ویوز کے بعد کم عمر اور چوتھے پاکستانی بن گئے ہیں جن کے گانے کو یوٹیوب پر دس کروڑ سے زائد بار دیکھا گیا ہے۔ ان سے قبل گلوکار راحت فتح علی خان، عاطف اسلم اور مومنہ مستحسن کے گانوں کو 100 ملین سے زائد ویوز ملے تھے۔

عاصم اظہر کا یہ پہلا گانا نہیں ہے جس نے 100 ملین ویوز کا سنگ میل عبور کیا ہے بلکہ اس سے قبل کوک اسٹوڈیو 9 میں گلوکارہ مومنہ مستحسن کے ساتھ گائے گانے ’’تیرا وہ پیار‘‘ کو بھی دس کروڑ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔ تاہم یہ عاصم اظہر کا سنگل گانا نہیں تھا۔ ’’جو تونہ ملا‘‘ گانے میں عاصم اظہر کے ساتھ اقرا عزیز بھی شامل ہیں، گانے کی موسیقی عاصم اظہر نے دی ہے جب کہ اس کی شاعری کنال ورما نے لکھی ہے۔

عاصم اظہر کے گانے کو ریلیز کے بعد جہاں پاکستانیوں نے بے حد پیار دیا تھا وہیں بالی ووڈ سے بھی اس گانے کو تعریف ملی تھی۔ بالی ووڈ ہدایت کار وپروڈیوسرکرن جوہر نے عاصم اظہر کے گانے کو سوشل میڈیا پر بے حد سراہاتھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں