314

فریحہ الطاف نے ایمان علی کو آڑے ہاتھوں لے لیا

کراچی:

معروف ڈیزائنر فریحہ الطاف نے ایمان علی کو نئی ماڈلز کے حوالے سے متناز بیان دینے پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔

ایمان علی لے کچھ روز قبل عفت عمر کے شو میں شرکت کی تھی جہاں انہوں نے فیشن انڈسٹری میں قدم رکھنے والے نئے چہروں کے حوالے سے متنازع بیان میں کہا تھا کہ نئی ماڈلز میں نہ کوئی ماڈلنگ کا طریقہ ہے اور نہ ہی ان لوگوں کے پاس معلومات عامہ ہے۔

ایمان علی کے بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید دیکھنے میں آئی یہاں تک کہ انڈسٹری کی نامور شخصیات نے بھی ایمان علی کے بیان پر برہمی کا اظہار کیا یہی وجہ ہے کہ معروف فیشن ڈیزائنر فریحہ الطاف بھی خاموش نہ رہیں، انہوں نے بھی اداکارہ کے بیان کو پروپیگنڈا قرار دے دیا۔

فریحہ الطاف نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹوئٹر پر ایمان علی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ’میں ایمان علی کے رویے پر حیران و پریشان ہوں۔انہوں نے نہ صرف ماڈلز کی تضحیک کی ہے بلکہ ماہرہ خان اور فواد خان کے خلاف بھی اول فول بکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح بے وجہ کسی پر تنقید کرنا سستی شہرت حاصل کرنا ہے کیوں کہ اُن کی ابھی ایک فلم آنے والی ہے۔ شرم آنی چاہئے ایسے لوگوں کو جو دوسروں کی کامیابی پر تنقید کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں