موسمیاتی تبدیلی کا ایک اور اثر بھی ہے جس پر شاذ و نادر ہی بات کی جاتی ہے۔ بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے باعث فنگل سے ہونے والی بیماریوں میں اضافہ ہو رہا ہے، یعنی وہ بیماریاں جو فنگل یا بیکٹریا سے ہوتی ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث سرد علاقوں میں بھی جہاں پہلے فنگس عام طور پر نہیں پائی جاتی تھی، اب ان علاقوں میں بھی اس نے پنپنا شروع کر دیا ہے۔
مانچسٹر یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق، ’ڈیڈلی‘ فنگس کا پھیلاؤ جو پہلے صرف گرم ممالک میں پایا جاتا تھا اب یورپ تک پھیل سکتا ہے۔ یہ فنگس ایسپرجیلوسس کا سبب بنتی ہے جو ایک پھیپھڑوں کی بیماری ہے اور جس کی وجہ سے ہر سال دنیا بھر میں تقریباً 18 لاکھ افراد موت کا شکار ہوتے ہیں۔