پنجاب کے ضلع قصور میں تین افراد نے میٹرک کی طالبہ کو بلیک میل کرکے مبینہ طوپر زیادتی کا نشانہ بنادیا۔
پولیس کے مطابق گلبرگ کالونی قصور میں میں 17 سالہ طالبہ ثناء کو ملزم جاوید اور اس کے دو ساتھیوں نے مبینہ طورپر زیادتی کا نشانہ بنایا، واقعے کے بعد لڑکی کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:امید ہے ٹرمپ مسئلہ کشمیر پر بھارتی قیادت سے ضرور بات کریں گے: شاہ محمود
ایف آئی آر کے مطابق ملزمان لڑکی کو بلیک میل کرکے 3 ماہ زیادتی کا نشانہ بناتے رہے اور اس کی ویڈیو بھی بنائی، پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا جب کہ 2 شامل تفتیش ہیں۔