729

لاہور، شاہدرہ موڑ کے قریب ٹینکر میں خوفناک آتشزدگی، 10 افراد زخمی

لاہور: لاہور میں شاہدرہ موڑ کے قریب ٹینکر میں خوفناک آتشزدگی میں قریبی پٹرول پمپ بھی لپیٹ میں آ گیا۔ حادثے میں 10 افراد شدید زخمی ہوگئے۔حادثہ کے 10 زخمی میو ہسپتال کی ایمرجنسی میں زیرِ علاج ہیں۔

زخمیوں میں 40 سالہ زرین، 45 سالہ عظیم، 65 سالہ زاہد عباس، 29 سالہ محمد افضل، 30 سالہ اخلاق، 30 سالہ ناصر، 50 سالہ محمد شریف، 32 سالہ عالمگیر، 35 سالہ اشتیاق احمد اور 18 سالہ شہزاد شامل ہیں۔

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق ایک مریض زاہد عباس کا جسم 100 فیصد جبکہ دوسرے مریض کا جسم 90 فیصد جھلس چکا ہے جس کی حالت تشویشناک ہے۔ جھلسنے والے تمام مریضوں کا جسم 50 فیصد سے زیادہ جھلس چکا ہے، مریضوں کو میو ہسپتال میں تمام ممکن طبی سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں